اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو بغداد کے شمال میں واقع علاقے الراشدیہ کی الحسینیہ چیک پوسٹ پر کار بم کے دھماکے میں کم سے کم پچاس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
الراشدیہ کی الحسینیہ چیک پوسٹ پر دیالہ، کرکوک اور کردستان سے آنے والی گاڑیوں کو چیک کیا جاتا ہے۔
بغداد کے علاقے الراشدیہ میں منگل کو بھی ایک کار بم کے دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور چھبیس زخمی ہوگئے تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ الانبار اور نینوا میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کامیاب کارروائیوں میں بہت سے علاقوں کی آزادی کے بعد عراقی شہروں بالخصوص بغداد اور اس کے مضافات میں دہشت گردانہ حملے اور بموں کے دھماکے بڑھ گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169